چین کی بہتر کردہ آبدوز جیاؤلونگ نے غوطہ خوری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی انسان بردار گہرے سمندر کی آبدوز جیاؤلونگ میں ایک بڑی ٹیکنالوجی تبدیلی کی گئی ہے جس کے بعد اس نے اپنے پہلے آزمائشی مشن میں غوطہ خوری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔
وزارت قدرتی وسائل کے مطابق 27فروری سے 25 مارچ تک ایک مشن کے دوران جیاؤلونگ نے 10 دنوں میں 14 غوطے کامیابی سے مکمل کئے جن میں 4 مرتبہ ایک دن میں 2 غوطے لگانے کے غیرمعمولی واقعات بھی شامل ہیں۔
ان آزمائشوں نے نئے بہتر کردہ مقامی پرزوں کے قابل بھروسہ ہونے کی تصدیق کی۔
وزارت نے بتایا کہ اس بڑی تعداد اور اعلیٰ معیار کے غوطوں نے جیاؤلونگ کی مجموعی کارکردگی کی گنجائش کو کافی بڑھادیا ہے، اس نے مستقبل میں زیادہ استعمال کے لئے ایک مضبوط بنیاد فراہم کی ۔ توقع کی جارہی ہے جیاؤلونگ 2025 کے دوران 80 سے زائد غوطے لگائے گی۔
جیاؤلونگ ایک افسانوی سمندری ڈریگن کے نام سے منسوب ہے، یہ 7 ہزار میٹر سے زائد گہرائی میں جانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ بحرالکاہل، بحر ہند اور بحر اوقیانوس کے پانیوں میں کھوج کا کام کرے گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر