اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 200 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 749 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 205 روپے ہے ۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 31 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 52 ڈالر فی اونس ہے۔
سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، فی تولہ قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی



