یو اے ای میں یوم پاکستان کے سلسلے میں انوکھی اور منفرد آرٹ نمائش

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نمائش کا اہتمام پاکستانی کیورٹر صائمہ فرقان اور منتظم افتخار ہمدانی نے کیا اور عرب دنیا کے آرٹسٹوں کو بذریعہ پینٹنگس پاکستان کی منظر کشی کرنے کی دعوت دی۔متحدہ عرب امارات میں تعینات سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے آرٹ ایکسپو کا افتتاح کیا اور نمائش میں شریک غیر ملکی تخیلق کاروں کو پاکستان آنے کی دعوت دی۔نمائش میں پاکستانیوں کا آرٹ ورک بھی پیش کیا گیا اور پاکستان کے چاروں موسموں کے رنگ تصاویر میں نظر آئے اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کے مخلتف صوبوں کی انمول اور دلکش ثقافت کے رنگ بھی فن پاروں میں جگمگاتے نظر آئے۔نمائش کے منتظم افتخار ہمدانی نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُن لوگوں نے پاکستان کی عکاسی کی جو کبھی پاکستان نہیں گئے مگر اب پاکستان کے بارے میں جان چکے ہیں تو پاک سر سزمین جانے کیلئے بے چین ہیں۔متحدہ عرب امارات میں بسے لبنانی، شامی ، مصری اور دیگر عرب ممالک کے تخلیق کاروں نے لبیک یوم پاکستان پر لبیک کہا اور پاکستان سے متعلق تحقیق کرکے انتہائی دلکش مناظر کو حسین رنگوں کے امتراج سے کینوس پر سجائے۔عرب آرٹسٹوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطہ پاکستان کرہ ارض پر قدرت کا انمول تحفہ ہے۔یومِ پاکستان کے سلسلے میں عجمان میں پاکستان کے رنگ سجے نظر آئے تو آرٹ کے دلدادہ کھنچے چلے آئے اور پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر