امریکہ بد نیتی پر مبنی سائبر سرگرمیوں کے لئے عالمی سپلائی چین کا استعمال ترک کرے، چین

بیجنگ (شِنہوا) چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیاں خاص طور پر  عالمی سپلائی چین کے ذریعے کی جانےوالی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیاں فوری طور پر بند کرے ۔

چینی وزارت خارجہ  کےترجمان گو جیاؤکن نے یہ بات یومیہ پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہی۔

ان سے “امریکی خفیہ اداروں کے موبائل سائبر حملے” کے عنوان سے اس رپورٹ سے متعلق پوچھا گیا تھا جو چائنہ سائبر سکیورٹی انڈسٹری الائنس نے جاری کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ نے عالمی موبائل اسمارٹ ٹرمینلز، سپلائی چین اور آپریٹرز کے خلاف بدنیتی پر مبنی سائبر حملے اور جاسوس  سرگرمیاں کی ہیں۔

گو نے کہا کہ رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے ٹیلی مواصلات  ٹیکنالوجی میں اپنی اجارہ داری اور صنعتی و سپلائی چین کی اپ اسٹریم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بڑے پیمانے پر اور طویل مدتی بدنیتی پر مبنی سائبر سرگرمیاں کی  ہیں جو  عالمی سطح پر موبائل فونز اور پوری موبائل صنعت  کے ماحولیاتی نظام کو ہدف  بنارہی ہیں۔

گو نے کہا کہ رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے امریکہ وہ بڑا ملک ہے جو سپلائی چین اور موبائل آپریٹرز کے ذریعے سائبر حملے کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا  کہ برسوں سے امریکہ نے سپلائی چین کی سکیورٹی کے حوالے سے دوسروں پر الزام لگایا، دوہرا  معیار اپنایا  اور  5 جی سپلائی چین میں نام نہاد سکیورٹی مسائل کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے لئے  ہر ممکن طریقہ اختیار کیا۔ اسی وقت امریکہ کی بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں یا سازوسامان فراہم کرنے والوں کے تعاون سے، اس نے دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن کے سازوسامان اور مصنوعات میں بیک ڈورز نصب کیے ہیں تاکہ اپنے سائبر حملوں کی حمایت کر سکے

۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر