عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چمٹے کی منفرد دھنوں اور بے مثال آواز کے جادو سے مداحوں کو مسحور کرنے والے عظیم لوک گلوکار عالم لوہار کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے ۔ بے مثل و بے بدل لوک فنکار عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے ایک نواحی گاؤں آچھ گوچھ میں پیدا ہوئے، انہوں نے کم عمری سے ہی گلوکاری کا آغاز کردیا تھا۔عالم لوہار ’چمٹا‘‘ ان کی منفرد پہچان بنا، وہ گانے کے دوران لے کو برقرار رکھنے کے لیے چمٹا استعمال کرتے تھے، انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ متعارف کروایا، ان کا یہ منفرد انداز ان کی خاص شناخت بن گیا ۔’ہیر وارث شاہ‘ کے کلام نے عالم لوہار کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ انہوں نے ہیر وارث شاہ کو موسیقی کی 30 سے زائد اصناف میں گا کر ایسا ریکارڈ بنایا جو کہ آج بھی پنجاب کی مٹی میں خوشبو کی مانند رچا بسا ہے۔عالم لوہار نے جُگنی سے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھوا، ان کی گائی گئی جگنی اس قدر مشہور ہوئی کہ ان کے بعد آنے والے متعدد فنکاروں نے اسے اپنے اپنے انداز سے پیش کیا لیکن جو کمال عالم لوہار نے اپنی آواز کی بدولت پیدا کیا وہ کسی دوسرے سے ممکن نہ ہوسکا۔جُگنی کی شہرت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ اس دور کی اردو اور پنجابی فلموں میں بھی جُگنی کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا جبکہ جُگنی کی پکچرائزیشن بھی انہی پر ہوئی۔عالم لوہار کو سابق صدر ایوب خان نے ’شیر پنجاب‘ کا خطاب دیا، عالم لوہار کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ان کی مقبولیت کے باعث ملکہ برطانیہ نے اپنی 25 ویں سالگرہ پر انہیں اپنے محل میں مدعو کیا تھا۔لوک گلوکار عالم لوہار 3 جولائی 1979 کو اس جہانِ فانی سے کوچ کرگئے۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر