پختونخوا حکومت کا شر پسندوں کیخلاف کائینیٹک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)منگل کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان کو حتمی شکل دی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریاستی نظام پر عوام کے اعتماد کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے، شر پسندوں کے خلاف کائینیٹک آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دہشت گردی کے خلاف قوانین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، سکیورٹی اور ڈیویلپمنٹ سے متعلق امور میں عوامی رائے کو شامل کیا جائے گا اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا جامع ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے گا۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ ماہانہ بنیادوں پر دہشت گردوں کے سروں کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے گا، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی ہوگی اور دہشت گردوں کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف سخت انضباطی کارروائی ہوگی۔اجلاس فیصلہ کیا گیا کہ ایکشن پلان کے تحت سول انتظامیہ کو دہشت گردی کے خلاف لیڈ رول دیا جائے گا، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی استعداد کار میں تیزی سے اضافہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ فیصلہ ہوا کہ مارچ کے آخر تک پولیس میں بھرتیوں، ٹریننگ، اسلحے اور آلات کی خریداری کا پلان ترتیب دیا جائے گا، سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات کے تدارک کے لیے جلد پالیسی تشکیل دی جائے گی، وفاقی حکومت سے ٹی او آرز کی منظوری کے بعد جرگہ افعان عمائدین سے مذاکرات کرے گا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سفارتی سرگرمیاں بڑھانے کے لیے معاملہ وفاق کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر