تجارت کی معطلی کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں، سال میں چوتھی بار اضافہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق تجارت معطل ہونے کے باوجود بھارت سے درآمدات ایک بار پھر بڑھ گئیں، فروری 2025 میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق فروری 2025 میں بھارت سے درآمدات کا حجم 2 کروڑ 68 لاکھ ڈالرز رہا،گزشتہ سال اسی مدت میں بھارت سے درآمدات 2 کروڑ 8 لاکھ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال اگست اور ستمبر میں بھارت سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں اضافہ ہوا تھا۔حکام کے مطابق پاکستان نے اگست 2019 میں بھارت کے ساتھ تجارت معطل کردی تھی، بعدازاں پاکستان نے بھارت کے ساتھ تجارت میں نرمی کی تھی۔حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ زندگی بچانے والی ادویات کی تجارت کرنے کی اجازت دی تھی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر