’سزائیں بھی ہونگی‘، سلمان اکرم کے معافی سے متعلق بیان پر طلال چوہدری کا ردعمل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے گزشتہ روزا سلام آبادہائیکورٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے کسی بھی قسم کی معافی کو ناممکن قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کوئی معافی نہیں مانگیں گے، کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے۔سلمان اکرم راجہ کے بیان پر جیو نیوز کے پروگرام’ آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ کسی کو معافی دینے یا دلوانے کے لیے یا این آر او کے لیے بات چیت نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ پر حملہ آور ہوئی، اس میں معافی کافی نہیں ہوگی بلکہ سزائیں بھی ہوں گی۔دوسری جانب طلال چوہدری نے قومی سلامتی کا اجلاس دوبارہ بلانے کی بلاول بھٹو کی تجویز پر کہا کہ ہم چاہیں گے پی ٹی آئی قومی سلامتی پر ہمارے ساتھ بیٹھے اور اپنا کردار ادا کرے لیکن کسی کی بلیک میلنگ سے یہ جنگ روکی نہیں جا سکتی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محسن نقوی طبیعت کی خرابی کے باعث کچھ اجلاسوں میں شرکت نہیں کر سکے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر