خیبر پختونخوا اور دیگر صوبوں کی پولیس تنخواہوں میں نمایاں فرق، دستاویز جیو نیوز کو موصول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دستاویزات کے مطابق آئی جی بلوچستان کی ماہانا تنخواہ خیبر پختونخوا کے آئی جی سے 3 لاکھ 69 ہزار 498 روپے زیادہ ہے اور بلوچستان کے ایس پی کی تنخواہ کے پی کی ایس پی سے 2 لاکھ 21 ہزار 196 روپے زیادہ ہے۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان اور کے پی کے ایس ایس پی اور اے آئی جی کی تنخواہوں میں 2 لاکھ 81 ہزار 177 روپے کا فرق ہے جب کہ کے پی اور بلوچستان کے ڈی آئی جی کی تنخواہ میں 3 لاکھ 6 ہزار 474 روپے کا فرق ہے۔دستاویزات کے مطابق کے پی اور بلوچستان کے ایڈیشنل آئی جی کی تنخواہ میں 3 لاکھ 22 ہزار 309 روپے کا فرق ہے، بلوچستان میں کانسٹیبل کی تنخواہ 69 ہزار 885 روپے جب کہ کے پی پولیس کانسٹیبل کی تنخواہ 69 ہزار127 روپے ہے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے اے ایس آئی کی تنخواہ میں 345 روپے کا فرق ہے۔بلوچستان میں سب انسپکٹر کے پی پولیس کے مقابلے میں 1606روپے کم تنخواہ وصول کرتے ہیں، انسپکٹر کی تنخواہ میں 363، ڈی ایس پی، اے ایس پی کی تنخواہ میں 14 ہزار 540 روپے کا فرق ہے جب کہ پنجاب اور سندھ کے پولیس اہلکاروں اور افسران کی تنخواہیں بھی کے پی پولیس سے زیادہ ہیں۔آئی جی خیبرپختونخوا ذولفقار حمید نے پولیس فورس کی تنخواہیں بڑھانے کے لیے وزیراعلیٰ کو خط ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں، بلوچستان اور خیبرپختونخوا پولیس کو ایک جیسی دہشتگردی کا سامنا ہے، خیبرپختونخوا کو ‘ہارڈ ایریا’ قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کی طرز پر بڑھائی جائیں۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر