آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ قضائے الٰہی سے وفات پاگئیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئی ہیں، اللّٰہ باری تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے،آمین۔
وزیراعظم کا آرمی چیف کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس
وزیراعظم شہبازشریف نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کےانتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعظم نے مرحومہ کے لیے بلند درجات کی دعا بھی کی۔
مولانا فضل الرحمان کا آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آرمی چیف کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور پیار کرنے والی ذات کی رحلت یقیناً بڑا صدمہ ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اللہ کریم مرحومہ کی کامل مغفرت فرما کر اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائےا ور اللہ کریم جنرل عاصم منیر ،ان کی فیملی کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی آرمی چیف کی والدہ کےانتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعاکی اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے اظہارہمدردی کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا اور مرحومہ کی بلند درجات اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بھی اظہار تعزیت کیا۔سلیم مانڈوی والا نے جنرل عاصم منیر اور اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر