انڈونیشیا میں چینی سیاحوں کی آمد میں اضافہ، 2025 میں 20لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع

جکارتہ (شِنہوا) کووڈ۔19 وبا سے قبل چینی سیاحوں کی ریکارڈ تعداد کا خیرمقدم کرنے والے انڈونیشیا کو چینی سیاحوں کی آمد مسلسل بڑھنے کے باعث امید ہے کہ وہ جلد دوبارہ اس سطح تک پہنچ جائے گا۔
مضبوط دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں بڑھتے تعاون کی وجہ سے دونوں ممالک اپنے شہریوں کے دورے بڑھانے میں معاونت کررہے ہیں۔
سیاحتی شعبے میں چین اور انڈونیشیا کے حکام نے سیاحت کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے درمیان سفر کی حوصلہ افزائی کے لئے نمائشوں، تشہیری سرگرمیوں اور دیگر اقدامات کے ذریعے فعال انداز سے تعاون کیا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق انڈونیشیا میں 2018 کے دوران مجموعی طور پر21لاکھ39ہزار161سیاح آئے تھے جس میں سب سے زیادہ تعدد چینی سیاحوں کی تھی۔
انڈونیشیا میں چینی سیاحوں کی آمد میں نمایاں بہتری ہوئی ہے جو 2023 میں 7لاکھ87ہزار 924 تک پہنچ گئی، یہ مثبت رجحان 2024 میں بھی جاری رہا اور چینی سیاحوں کی تعداد 11لاکھ98ہزار 582 ہو گئی۔
چین میں انڈونیشیا کے سفیر جوہری اوراتمنگون کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا رواں سال 20لاکھ چینی سیاحوں کا خیرمقدم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا پہلا مرحلہ، پولنگ کے وقت میں توسیع، بھمبر میں ایک پولنگ سٹیشن پر ہنگامہ آرائی
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سال کی سب سے بڑی تیزی، 100 انڈیکس 7000 پوائنٹ بلند
نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11.50 فیصد پر برقرار
کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ، بھارت حقائق مسخ نہیں کر سکتا: خواجہ آصف
بلاول بھٹو کی کشمیریوں سے بذریعہ ووٹ فیصلہ کرنے کی اپیل
بھارتی وزیر دفاع کا بیان مسترد، کسی بھی مہم جوئی کیلئے تیار ہیں: دفتر خارجہ
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
آزاد کشمیر الیکشن: کوٹلی میں 2 پریزائیڈنگ افسران معطل، گرفتار کر لیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر