چین نے سابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے کے پناہ سے متعلق دعویٰ کو مسترد کردیا

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین کو سابق فلپائنی صدر روڈریگو ڈیوٹرٹے یا ان کے خاندان کی طرف سے کبھی بھی پناہ کی کوئی درخواست نہیں ملی۔
ترجمان گو جیاکن نے یہ بات پیر کے روز ان میڈیا رپورٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ “باخبر ذرائع”کے مطابق ڈیوٹرٹے نے عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ گرفتاری سے قبل چین سے پناہ کی درخواست کی تھی۔
گو نے یومیہ نیوز بریفنگ میں بتایا کہ ڈیوٹرٹے نے ہانگ کانگ میں نجی چھٹیاں گزاری تھیں ۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کےایس اے آر) میں وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نے سرکاری ردعمل دیا ہے اور متعلقہ فلپائنی حکام نے بھی اس پر تبصرہ کیا تھا۔
گو نے اس بات پر زور دیا کہ نام نہاد “باخبر ذرائع” سے منسوب دعوے یا تو من گھڑت ہیں یا ذاتی مفاد کے تحت کئے گئے ہیں ۔
انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور بغیر تصدیق کے ایسے دعوؤں کی توثیق سے گریز کریں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر