لڑکی کوگلا دبا کر قتل کرنےکےکیس میں عدالت نے بھائی اور باپ کو سزائے موت سنادی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے لڑکی کے کے والد اور بھائی کو سزائےموت کاحکم دینے کے ساتھ دونوں ملزمان کو 10،10لاکھ روپے جرمانےکی بھی سزا سنائی۔عدالت نے ویڈیو بنانے والے مقتولہ کے دوسرے بھائی اور قتل کے وقت موجود مقتولہ کی بھابھی کو بری کردیا۔خیال رہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ کو 17اور 18مارچ 2024کی درمیانی شب گلا دبا کر قتل کردیا گیا تھا، 22 سال کی ماریہ کےقتل کے وقت چاروں ملزمان کمرے میں موجود تھے، ماریہ کے بھائی نے مبینہ طور پرغیرت کےنام پرگھر والوں کے سامنے اس کا گلا دبا دیا تھا۔مقتولہ کے دوسرےبھائی شہباز نےموبائل فون سے واقعےکی ویڈیو بنائی تھی۔ مقتولہ کی بھابھی کابیان تھا کہ اس کےکمسن بچوں کو جان سےمارنےکی دھمکی دی گئی تھی۔قتل کے بعد ماریہ کی خاموشی سے تدفین کردی گئی تھی تاہم واقعےکی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنےکے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر