اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ میں سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ رنجیت نے اپنی 58 سالہ ماں سجتا کو گلا گھونٹ کر مارنے کی کوشش کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجیت کے مالی حالات بھی خراب تھے اور اس کی والدہ کی صحت بھی بگڑتی جارہی تھی جس کی وجہ سے اس نے تنگ آکر انتہائی قدم اٹھایا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رنجیت اور اس کی ماں نے جمعہ کی رات کو اضافی ادوایات کا استعمال کیا جس کے بعد اس نے اپنی والدہ کو چادر سے گلا گھونٹنے کی کوشش کی، جس پر اس نے سمجھا کہ اس کی ماں مر گئی اور پھر اس نے بھی خودکشی کرلی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کا علم تب ہوا جب بجلی والے بل کی ادائیگی کا معلوم کرنے ان کے گھر پر آئے اور خاتون کی حالت دیکھ کر اسے فوری اسپتال منتقل کیا جہاں خاتون کا علاج جاری ہے۔
ماں کی بیماری اور مالی حالت سے تنگ شخص کی والدہ کو جان سے مارنے کی کوشش کے بعد خودکشی



