وفاق پختونخوا کو افغانستان سے بات کرنے دے، یقین ہے دہشتگردی کی لہر میں کمی آئے گی: بیرسٹر سیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف کا کہنا تھا حکومت نہ تو خود افغانستان کو انگیج کرتی ہے، نہ کسی اور کو بات کرنے دیتی ہے، وفاق کو چاہیے کہ خیبر پختونخوا حکومت کو افغانستان سے بات کرنے دے کیونکہ ہمارے لوگ نشانہ بن رہے ہیں، یقین ہے کہ افغانستان سے بات کرنے کے نتیجے میں دہشت گردی کی لہر میں کمی آئے گی۔ان کا کہنا تھا پاکستان کے خلاف سرگرم تمام تنظیموں کے ساتھ بات چیت ضروری ہے، آخر اس مسئلہ کا انجام کیا ہے کیا مزید لڑنا ہے یا مسئلہ ختم کرنا ہے، افغانستان سے بات کریں اور ان سے کہیں کہ ٹی ٹی پی کو کنٹرول کریں۔مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا 2021میں افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا ہوا، طے ہوا تھا کہ افغان طالبان پاکستان کے ساتھ مسائل پر بات کریں گے، اپریل 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت آئی تب بھی یہ معاملہ چلتا رہا، بعد میں افغانستان سے تعلقات خراب ہونے پر یہ معاملہ رک گیا، حکومت کی نااہلی ہے کہ اب تک جنگ چل رہی ہے ورنہ یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا دہشتگردی کی آگ ہماری سرزمین پر لگی ہوئی ہے جسے علی امین گنڈا پور بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، دہشتگردی کی جنگ ختم کرنے کی ذمہ داری وفاقی حکومت کی ہے، طلال چوہدری کا احمقانہ بیان سنا ہے، علی امین گنڈاپور نے ایسی بات نہیں کی۔ان کا کہنا تھا شہباز شریف نے جلسوں میں دہشت گردوں سے کہا تھا ہماری طرف نہ آؤ باقی جو کرنا ہے کرو، مذاکرات کے دروازےکھولنے سے مسئلے کا حل نکل آتا ہے، بارڈر کو مینج رکھنا دوسرے ممالک سے بات وفاقی حکومت کا کام ہے، طلال چوہدری کو کہوں گا کہ وہ تنظیم سازی پر توجہ دیں۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر