کراچی نیپا پرگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار فلائی اوور سے نیچے گر کر جاں بحق، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی کے علاقے نیپا میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز کو موصول ہوگئی جس میں موٹر سائیکل سوار نیپا فلائی اوور سے نیچے جاگرا۔پولیس کے مطابق واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا، موٹر سائیکل سوار نیپا فلائِی اوور کے ایک ریمپ پر رانگ سائیڈ سے آنے والی گاڑی سے ٹکراگیا۔ پولیس نے بتایاکہ حادثہ اتنا شدید تھا کہ موٹر سائیکل سوار فلائی اوور سے نیچے جاگرا، اسے فوری طور پر قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔ حادثے کے ذمے دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور ڈرائیور کو متعلقہ عدالت میں پیشی کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر