چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعاون کے امکانات پر اعتماد ہے، وانگ یی

ٹوکیو(شِنہوا) چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعاون کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس پر اعتماد رکھتے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے یہ بات ٹوکیو میں جاپان اور جمہوریہ کوریا کے وزرائے خارجہ کے ہمراہ جاپانی وزیراعظم شیگیرو ایشیبا سے ملاقات میں شرکت کے دوران کہی۔
وانگ یی نے کہا کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے درمیان تعاون جلد شروع ہوا، اس نے بہت سے نتائج حاصل کئے اور اس میں زبردست صلاحیت موجود ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے، علاقائی امن و استحکام ککو مزید یقینی بنایا جائے گا۔ ان کا تعاون مزید مضبوط ہوگا اور خطے کے ممالک مختلف بیرونی چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹنے کے قابل ہوں گے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین، جاپان اور جمہوریہ کوریا کے ساتھ مل کر دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے بارے میں درست نکتہ نظر قائم کرنے، کثیرجہتی کو برقرار رکھنے، بین الاقوامی نظام میں اقوام متحدہ کے بنیادی کردار کا تحفظ کرنے، تعاون کو مسلسل فروغ دینے اور علاقائی اور عالمی امن و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر