وفاقی فنڈز کی بندش کا شکار امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کو بالآخر ٹرمپ کی بات ماننا پڑگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی نے مظاہروں،سکیورٹی اقدامات اور شعبہ مشرق وسطیٰ سے متعلق اپنی پالیسی کا باریک بینی سے جائزہ لے کر اسے بہتر بنانے پر آمادگی ظاہر کر دی۔کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے نئے اقدامات کے تحت یونیورسٹی 36اسپیشل افسر تعینات کرے گی جو کیمپس سے لوگوں کو گرفتار کرنے اور بے دخل کرنے کے اہل ہوں گے۔شناخت واضح رکھنے کے نام پر کیمپس میں چہرے کا ماسک پہننے پربھی پابندی ہوگی۔تاہم مذہبی اور صحت کے معاملے میں ماسک لگانے کی اجازت ہوگی۔ یہودیوں سے نفرت کی بھی باضابطہ تعریف وتشریح طے کی جائے گی۔یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہہودی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انتظامیہ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی 400ملین ڈالر فنڈز میں کٹوتی کی جارہی ہے۔امریکا کے صف اول کے کالج ایڈمنسٹریٹرز کا کہنا ہےکہ کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سےہتھیار ڈالنا خطرناک رجحان ہے جس کے دور رس نتائچ نکلیں گے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر