اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ کو نائجر کے دیہی قصبے کوکورو میں مسجد پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نےحملہ دوپہر میں اس وقت کیا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔دہشت گردوں نے مسجد کو گھیر اور لوگوں کو نشانہ بنایا ،حملہ آوروں نے مقامی بازار اور گھروں کو بھی آگ لگا دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 44 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔وزارت نے حملہ آوروں کو گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔نائجر کی حکومت نے دہشت گردوں کے حملے میں 44 شہریوں کی ہلاکت کے بعد 3 دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
افریقی ملک نائجر میں دہشتگردوں کا مسجد پر حملہ، 44 افراد جاں بحق



