آئی ایم ایف پراپرٹی پر ٹیکس رعایت دینے کیلئے رضامند ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) آئی ایم ایف نے پراپرٹی خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کم کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے جبکہ فروخت کنندگان سے یہ ٹیکس بدستور وصول کیا جائے گا۔ اسی طرح، ایف بی آر کی درخواست پر رواں ماہ (مارچ 2025) کا ٹیکس ہدف 60 ارب روپے کم کرنے پر بھی آئی ایم ایف نے اتفاق کیا ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع نے ’’دی نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ “رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبے کے لیے ایک بڑی اور طویل عرصے سے منتظر پیش رفت میں، حکومت نے آئی ایم ایف کو قائل کر لیا ہے کہ وہ خریدار کے لیے ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرے۔”پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف کے درمیان جمعہ کی رات ورچوئل ملاقات ہوئی اور پاکستانی حکام کا کہنا تھا کہ یہ پیشرفت میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) پر اتفاق رائے اور عملے کی سطح پر معاہدے (SLA) کی راہ ہموار کرے گی، جس کا امکان ہے کہ اگلے ہفتے تک طے پا جائے گا۔پراپرٹی پر ٹیکس میں کمی کے معاملے پر، ایف بی آر نے آئی ایم ایف سے درخواست کی کہ فروخت کنندہ اور خریدار دونوں پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس (236C اور 236K) میں کمی کی جائے۔ اب آئی ایم ایف نے صرف 236K کے تحت خریدار کے لیے ٹیکس کی شرح 2 فیصد کم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔آئی ایم ایف نے بجلی کے شعبے میں سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو کم کرنے کے لیے بینکوں سے 1257 ارب روپے اکٹھا کرنے کی اجازت بھی دے دی ہے۔ادھروفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ چل رہا ہے‘اسٹاف لیول معاہدے پر اتفاق رائے کیلئے حتمی کوششیں جاری ہیں ‘مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں‘ جلد اچھی خبر ملے گی ‘بڑھتی آبادی اورموسمیاتی تبدیلی سے معیشت کو شدیدخطرہ لاحق ہے۔’ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بعد عالمی برادری کی جانب سے 10ارب ڈالر فراہمی کے وعدے میں سے صرف ایک تہائی رقم ہی موصول ہوئی ہے، حکومت نے آئی ایم ایف سے کلائمیٹ ریزیلینس فنڈ (CRF) کے لیے رجوع کیا ہے اور اس پر مثبت جواب ملا ہے، آئندہ دنوں میں اس حوالے سے مزید پیشرفت سامنے آئے گی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر