ایم کیو ایم کے تحفظات، وفاقی حکومت کی کراچی، حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کے جلد آغاز کی یقین دہانی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تفصیلات کے مطابق کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کے آغاز میں تاخیر پر ایم کیو ایم پاکستان نے شدید تحفظات ظاہر کیے تھے جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سعودیہ عرب سے زوم پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے میٹنگ کی۔ذرائع کے مطابق میٹنگ میں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال، امین الحق، جاوید حنیف اور اظہار الحسن شریک تھے جب کہ متعلقہ اداروں کے افسران بھی اپنے دفاتر سے میٹنگ میں شریک ہوئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی کاموں کے آغاز کے لیے تمام فارمیلیٹیز جلد پوری کرنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جب کہ احسن اقبال نے کراچی اور حیدرآباد میں ترقیاتی اسکیموں پر جلد کام کے آغاز کے لیے فوری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے جیو نیوز سے گفتگو میں مطالبات نہ ماننے اور حکومت کے ایم کیو ایم سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہونے کا گلہ کرتے ہوئے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر غور کا عندیہ دیا تھا۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر