کراچی کے صارفین کیلئے بجلی سستی ہوگی یا نہیں؟ کے الیکٹرک رکاوٹ بن کر سامنے آ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کے الیکٹرک ساڑھے 13 ارب روپے کے ایسے خرچے سامنے لے آئی جو صارفین سے وصول ہونے ہیں۔ جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 4 روپے 84 سستی کرنا بنتی ہے۔نیپرا نے اس حوالے سے کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت کی جس کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ جب سے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی ہونا شروع ہوئی کے الیکٹرک مختلف خرچوں کی مد میں ساڑھے 13 ارب روپے سامنے لے آئی۔دوران سماعت اس بات کا انکشاف ہوا کہ کے الیکٹرک نے پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپ اور پاور پلانٹس کی ایفی شنسی گرنے کے خرچے صارفین پر ڈالنے شروع کر دیے۔سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ 13 ارب 50 کروڑ روپے میں سے 7 سات ارب 40 لاکھ روپے تو کراچی کے بجلی صارفین سے وصول بھی کر لیے گئے ہیں۔ یہ رقم کراچی کے صارفین کو پورا ریلیف فراہم نہ کر کے وصول کی گئی ہے جبکہ باقی 6 ارب 10 کروڑ کی رقم مرحلہ وار صارفین سے وصول کر لی جائے گی۔کےالیکٹرک نے اب جنوری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا 4 روپے 84پیسے فی یونٹ کا پورا ریلیف بھی صارفین کو منتقل نہ کر کے اس میں سے کچھ رقم بقایاجات کی مد میں نکالنے کی تجویز دی ہے۔نیپرا کراچی کے صارفین پر ساڑھے 13 ارب روپے کا بوجھ منتقل کرنے سے متعلق صارفین کو مطمئن نہ کر سکا۔کراچی کے ایک صارف نے پوچھا کہ کے الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس کے اسٹارٹ اپ اور ایفی شنسی کے خرچے کیسے صارفین سے وصول کر سکتی ہے؟ایک سوال پر کہ کیا نیپرا ایکٹ 13 ارب 50 کروڑ روپے کا یہ اضافہ صارفین کو منتقل کرنے کی اجازت دیتا ہے؟ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اتھارٹی نے اس حوالےسے وزڈم کا استعمال کیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان
الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 5 حلقوں پر نتائج روک دیئے، دوبارہ پولنگ کا حکم
شہباز شریف سے زرعی شعبے کے سٹیک ہولڈرز کی ملاقات، بجٹ پر مشاورت کی گئی
ملک بھر کیلئے بجلی ایک روپے 98 پیسے فی یونٹ سستی، نوٹیفکیشن جاری
امریکا سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران
وفاقی بجٹ پیش کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان آج وزارت خزانہ کرے گی
پاکستان نے افغانستان سے دہشتگردوں کے حملے عالمی امن کیلئے خطرہ قرار دیدیئے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر