سب اسٹیشن میں خوفناک آتشزدگی، برطانیہ کا مصروف ترین ہیتھرو ائیرپورٹ آج پورا دن بند رہیگا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمزبرطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ کو بجلی دینے والےسب اسٹیشن میں آگ لگ گئی جس کے باعث ائیرپورٹ کو بجلی کی فراہمی میں شدید خلل پڑا ہے۔ترجمان ہیتھرو ائیرپورٹ کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ آج 21 مارچ کو رات تک بند رہے گا، مسافر ائیرپورٹ نہ آئیں، ائیرلائنز سے رابطہ کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ائیرپورٹ پر روزانہ تقریبا 1300 پرواز یں آتی اور جاتی ہیں، ائیرپورٹ کی تمام دن بندش سے لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا ہوگا۔برطانوی میڈیا کا بتانا ہے کہ مغربی لندن میں سب اسٹیشن میں آگ لگنے سےہزاروں گھر بھی بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، سب اسٹیشن کے قریب واقع 150 گھروں کو بھی خالی کرالیا گیا ہے اور دھویں کے سبب قریبی آبادی کو گھروں کی کھڑکیاں بند رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔سب اسٹیشن پر لگی آگ پر قابو پانے کیلئے 10 فائر انجن اور70 فائر فائٹر مصروف ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر