دنیا کے پہلے کمرشل زیر زمین ذہین کمپیوٹنگ سنٹر کی ڈی کوڈنگ

ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوب میں ہائی نان کا جزیرہ نما صوبہ اپنے ریتلے ساحلوں اور ڈیوٹی فری شاپنگ مالز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ اب ہائی نان کے جنوبی حصے کے ساحل کے ساتھ پانی ایک انقلابی اختراع سمندر میں ’’سمارٹ دماغ‘‘ کا مسکن بن گیا ہے۔
ایک ماہ قبل 18 میٹر طویل اور 3.6 میٹر قطر کے حامل سفید سلنڈر نما ڈیٹا موڈیول کو لنگ شوئی لی خودمختار کاؤنٹی کے قریب کرین جہاز کے ذریعے سمندر میں ڈالا گیا جہاں یہ 30 میٹر کی گہرائی تک ڈوب گیا۔ اس ماڈیول میں 400 سے زائد ہائی پرفارمنس سرورز موجود ہیں اور یہ مارچ 2023 میں پہلے سے تعینات کئے گئے ایک زیر آب ڈیٹا سنٹر سے منسلک ہے۔ یہ دنیا کے پہلے تجارتی زیر آب ذہین کمپیوٹنگ کلسٹر کی تکمیل ہے۔
یہ کامیابی چین کے سمندری وسائل کو اگلی طرز کی کمپیوٹنگ قوت کے لئے استعمال کرنے کی کوششوں میں ایک سنگ میل ہے۔
ہائی نان زیر آب ڈیٹا سنٹر آزمائشی منصوبے کے جنرل منیجر پو ڈنگ نے کہا کہ کلسٹر کی موجودہ کمپیوٹنگ صلاحیت بیک وقت کام کرنے والے 30 ہزار اعلیٰ معیار کے گیمنگ پی سیز کے برابر ہے۔ یہ ایک سیکنڈ میں وہ کام مکمل کر لیتا ہے جو ایک عام کمپیوٹر کو مکمل کرنے میں ایک سال لگتا ہے۔ یہ ڈیپ سیک جیسے مصنوعی ذہانت(اے آئی) معاونین کو فی سیکنڈ میں تقریباً 7 ہزار ذہین افعال پروسیس کرنے میں معاونت کرتا ہے۔
پو ڈنگ نے سمجھایا کہ یہ کلسٹر زیر آب فعال ڈیٹا سینٹر سے منسلک ہو کر ساحلی سٹیشنوں کے ذریعے ڈیٹا کی ترسیل کا پل قائم کرکے صارفین کے نظام کے ساتھ بلاتعطل رابطہ ممکن بناتا ہے۔
پو ڈنگ نے کہا کہ سنٹر نے پہلے ہی تقریباً 10 کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کر لئے ہیں جن کا مقصد اے آئی ماڈل کی تربیت، صنعتی آزمائش، گیمنگ اور سمندری تحقیق کے لئے اطلاق پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور بنگلادیش تعلقات میں بہتری کو سبوتاژ کرنیکی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
ایف بی آر میں جو اچھا کام کرے گا اسے انعام ملے گا، اچھا کام نہ کرنیوالے کو سزا ملے گی، وزیراعظم
افغان طالبان نے امریکی فوج کے چھوڑےگئے 5 لاکھ ہتھیار دہشتگردوں کو بیچ دیے: برطانوی میڈیا
30 اپریل کے بعد کوئی غیر ملکی ویزے کے بغیر پاکستان میں نہیں رہے گا، وزیر مملکت برائے داخلہ
نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کل افغانستان کا دورہ کریں گے، دفتر خارجہ
حماس نے عبوری جنگ بندی کی اسرائیلی پیشکش مسترد کردی، جامع ڈیل کا مطالبہ
دہشتگردوں کو ایسی عبرتناک شکست دیں گے کہ وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں کرسکیں گے: وزیراعظم
یمن کی تیل بندرگاہ پر امریکی فضائی حملہ، 38 افراد جاں بحق، 102 زخمی





  ملتی میڈیا   
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر
آخری لمحات شہید اسمائیل ہنیہ