چین کی بلوچستان میں ٹرین حملے کے زخمیوں کے لئے ہنگامی امداد کی فراہمی

اسلام آباد (شِنہوا) چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے پاکستان کی انجمن ہلال احمر (پی آر سی ایس) کو ہنگامی نقد امداد فراہم کی ہے۔
پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس ضمن میں منعقدہ ایک تقریب میں چین کی ریڈ کراس سوسائٹی کی جانب سےپاکستانی انجمن ہلال احمر کو نقد امداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کا سخت مخالف ہے اور صوبہ بلوچستان میں مسافر ٹرین پر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
پاکستانی فوج کے میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان میں 11 مارچ کو مسافر ٹرین پر مسلح دہشت گردوں کے حملے میں 21 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔
سفیر نے کہا کہ چینی حکومت متاثرین اور ان کے خاندانوں کے ساتھ گہرے دکھ کا اظہار کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کےلئے دعا گو ہے۔
چینی سفیر نے مزید کہا کہ طبی علاج اور زخمیوں کی مدد میں پا کستان کی معاونت کے لئے چین کی ریڈ کراس سوسائٹی نے ہنگامی نقد امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ اور پی آر سی ایس کی چئیر پرسن فرزانہ نائیک نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے امداد وصول کی اور چین کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ اس خاص لمحے میں، چین کی مضبوط حمایت نے پاکستان کو متاثر کیا ہے اور یہ دونوں ممالک کے درمیان بھائیوں جیسی آہنی دوستی کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر