دنیا کا خوش ترین مسلم ملک کونسا ہے اور کس ایشیائی ملک نے یہ اعزاز اپنے نام کیا؟

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ 2025 میں اس سال بھی یورپی ملک فن لینڈ دنیا کا خوش ترین ملک قرار پایا ہے۔یہ مسلسل 8 واں سال ہے جب فن لینڈ کے حصے میں یہ اعزاز آیا جبکہ ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئیڈن اور نیدر لینڈز بالترتیب دوسرے سے 5 ویں نمبر پر خوش ترین ملک قرار پائے۔مگر سوال یہ ہے کہ آخر ایشیا میں کونسا ملک ایسا ہے جو خوشی کے معاملے میں سرفہرست رہا یا کونسا مسلم ملک اس حوالے سے نمبرون قرار پایا؟دنیا کے خوش ترین ممالک میں فن لینڈ ایک بار پھر سرفہرست، پاکستان کونسے نمبر پر رہا؟ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ میں تائیوان کو سب سے زیادہ خوش ترین ایشیائی ملک قرار دیا گیا جو 147 ممالک کی فہرست میں مجموعی طور پر 27 ویں نمبر پر رہا۔اس طرح اس نے گزشتہ سال ایشیا کے سب سے زیادہ خوش ملک کا اعزاز پانے والے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا۔2022 سے 2024 کے ڈیٹا کو مدنطر رکھ کر ممالک کی فہرست مرتب کی گئی اور درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، صحت مند عرصہ زندگی، سماجی تعاون، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے 6 عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔فہرست کے مطابق ایشیا کے خوش ترین ممالک میں تائیوان سرفہرست ہے جس کے بعد سنگاپور دوسرے (مجموعی طور پر 34 ویں) جبکہ ویتنام تیسرے (46 ویں) نمبر پر رہا۔تھائی لینڈ کے حصے میں چوتھا نمبر آپا جبکہ جاپان اور فلپائن بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر رہے۔ایشیا کا 7 واں خوش ترین ملک کوریا قرار پایا جبکہ ملائیشیا 8 ویں نمبر پر رہا۔چین نے ایشیا کے 9 ویں خوش ترین ملک کا اعزاز اپنے نام کیا جبکہ منگولیا 10 ویں نمبر پر رہا۔پاکستان اس فہرست میں کافی نیچے موجود ہے اور وہ 147 میں سے 109 ویں نمبر پر رہا۔اگر دنیا کے خوش ترین مسلم ملک کی بات کی جائے تو یہ اعزاز متحدہ عرب امارات کے حصے میں آیا جو 147 ممالک کی فہرست میں 21 ویں نمبر پر رہا۔اس کے بعد کویت دوسرے (30 ویں) اور سعودی عرب تیسرے (32 ویں) نمبر پر خوش ترین مسلم ممالک قرار پائے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر