گندم خریداری میں مبینہ کرپشن، محکمہ خوراک سندھ کے افسران ریکارڈ سمیت طلب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) نیب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں سابق سیکرٹری سندھ محکمہ خوراک خرم شہزاد عمر، سابق ڈائریکٹرمحکمہ خوراک امداد شاہ اور مختلف اضلاع میں تعینات ڈی ایف سیز کو 21 مارچ کو سکھر نیب آفس طلب کیا گیا ہے۔ان افسران پر گندم خریداری کی مد میں مبینہ کرپشن کرنے اورگندم غائب کرنےکا الزام ہے۔اس کے علاوہ میرپور خاص ،لاڑکانہ ، سکھر،حیدرآباد اور شہید بینظیرآباد ڈویژن سے خریدی گئی گندم کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔محکمہ خوراک سے سال 23-22-2021 اور 24 میں خریدی گئی گندم کا ریکارڈ مانگا گیا ہے اور موجودہ ذخیرہ گندم کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ محکمہ خوراک سندھ نے سود پر بینکوں سے قرضہ لے کر اربوں روپے کی گندم خریدی تھی اور گندم خریداری پر پہلے ہی 80 ارب روپے کےنقصان ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ 80 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف محکمہ خزانہ کی جانب سے سندھ حکومت کو بھیجی گئی سمری میں کیا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع
ایران کے ساتھ معاہدے پر ہفتے کے آخر یا پیر کو دستخط ہو سکتے ہیں، ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر