ترک صدر کے حریف اور میئر استنبول اکرم امام گرفتار ، عوام سٹرکوں پر نکل آئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے میئر اکرم امام اعولو کو بدھ کی صبح حراست میں لیا گیا۔سیکولر رپبلکن پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکرم امام اعولو کو ترک صدر اردوان کے مضبوط سیاسی حریفوں میں شمار کیا جاتا ہے،انہیں 23 مارچ کو ری پبلکن پیپلزپارٹی کا صدارتی امیدوار نامزد کیا جانا تھا۔رپورٹ کے مطابق اکرم امام اعولو پر بدعنوانی اور ایک دہشت گرد گروہ کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کے دوران 100 افراد کو حراست میں لیا ہے، جن میں سیاستدان، صحافی اور کاروباری شخصیات شامل ہیں۔ امام اعولو نے آن لائن بیان میں کہا کہ عوام کی مرضی کو خاموش نہیں کرایا جا سکتا۔
میئر استنبول کی گرفتاری پر ترکیہ میں مظاہرے
دوسری جانب میئر استنبول کی گرفتاری پر ترکیے کی سڑکوں، یونی ورسٹی کیمپسز اور ٹرین اسٹیشنوں پر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔ استنبول میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔ ادھر حکومت نے استنبول میں چار روزہ پابندیوں کے تحت عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے، لیکن ملک بھر میں مزید احتجاج کا خدشہ ہے۔ترک اپوزیشن کا کہنا ہے کہ امام اعولو کو حراست میں لینا ہمارے مستقبل کے صدر کو راستے سے ہٹانے کی کوشش ہے۔
سوشل میڈیا رسائی محدود ہوگئی
میئر استنبول کو حراست میں لیے جانے کے بعد سوشل میڈیا رسائی محدود ہوگئی۔ ترکیے میں سوشل میڈیا ویب سائٹس کی سروسز میں خلل آرہا ہے۔واضح رہے کہ میئر استنبول اکرم امام اعولو کا یونیورسٹی ڈپلومہ بھی منگل کو منسوخ کیا گیا تھا۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ امکان ہے ڈپلومہ منسوخی سے امام اعولو صدارتی الیکشن کے لیے نامزدگی سے محروم ہو سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر