حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو “ٹیکس ڈیفالٹر” قرار دیا گیا ہے۔حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا، برطانوی حکومت نے حسن نواز کے خلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں۔قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔اس حوالے سے حسن نواز کے قریبی قانونی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ریونیو کسٹم ڈپارٹمنٹ کے آج شائع شدہ “اعداد و شمار” پرانی کہانی ہے، حسن نواز نے کورٹ میں خود دیوالیہ ڈیکلیئر کیا تھا، پرانی کہانی کو ایک مرتبہ پھر دہرایا گیا ہے۔قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ 10 سال پرانا ہے جب حسن نواز نے تمام ٹیکس جمع کر دیے تھے، تقریبا 6 برس بعد ایچ ایم آرسی نے اس وقت کے ٹیکسز پر انکوائری شروع کی، ایچ ایم آر سی کو قانونی طور پر انکوائری کرنی ہی نہیں چاہیے تھی۔حسن نواز کے قانونی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص وقت گزرنےکےبعد حسن نواز نے موقف اپنایا تھا کہ اب محکمہ ٹیکس کے ٹیکس طلبی کا مطالبہ درست نہیں، حسن نواز نے کورٹ میں دیوالیہ پن شو کرکے ایک اصولی مؤقف اپنایا تھا، حسن نواز کا دیوالیہ پن 29 اپریل 2025 کو ختم ہونا ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر