متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان ہوگیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے سرکاری انسانی وسائل (FAHR) نے سرکلر جاری کردیا جس میں اعلان کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے شعبے کے لیے عید الفطر کی چھٹیاں یکم تا 3 شوال ہجری تک ہوں گی اور سرکاری کام 4 شوال کو دوبارہ شروع ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اگر رمضان المبارک 30 دنوں کا رہا تو 30 رمضان کو ایک اضافی چھٹی ہوگی اس طرح عید الفطر کے وقفے کو بڑھا دیا جائے گا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پرائیویٹ سیکٹر کی عید تعطیلات کے بارے میں فی الحال کوئی شیڈول سامنے نہیں آیا تاہم امکان ہے کہ یہاں بھی ملازمین کو اسی طرح کی چھٹیاں ملیں گی۔اگر شوال کا چاند 29 مارچ ہفتے کی شام نظر آگیا تو عید الفطر 30 مارچ اتوار کو ہوگی اور اتوار کو عید کا پہلا دن ہو گا، اس صورت میں سرکاری تعطیلات اتوار سے منگل تک جاری رہیں گی، زیادہ تر افراد کو ہفتہ سے منگل تک 4 دن کا ویک اینڈ ملے گا۔دوسری صورت میں اگر ہفتہ کی شام کو چاند نظر نہیں آیا تو 30 روزے ہوں گے جب کہ عید پیر 31 مارچ کو شروع ہو گی۔ ایسے میں ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی تعطیلات بدھ 2 اپریل تک جاری رہیں گی جو کہ 5 چھٹیوں کا طویل ویک اینڈ رہے گا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور پاکستانی وفد کی امام خمینی مصلیٰ آمد، شہید خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش
کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کھائی میں جا گری، 40 افراد جاں بحق
آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو جواب نہایت سخت ہوگا: ایران
دہشت گرد حملوں کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے: امریکہ
فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلئے تہران پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف علی خامنہ ای شہید کے جنازے میں شرکت کیلئے ایران روانہ
دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر