آئی ایم ایف نے پاکستان سے پالیسی یادداشت کا مسودہ شیئر کردیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آئی ایم ایف نے تعمیراتی اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے کچھ ریلیف فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ مراعات/ ریلیف فوری طور پر دی جائیں گی یا مالی سال 2025-26 کے آئندہ بجٹ میں شامل کی جائیں گی۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز مذاکرات ختم ہوگئے تھے لیکن عملے کی سطح پر معاہدہ نہیں ہو سکا جو کہ ایک ارب ڈالر کی قسط جاری کروانے کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کو اسلام آباد کی طرف سے باضابطہ درخواست پیش کرنے سے پہلے ضروری ہے۔آئی ایم ایف نے نے MEFP کا مسودہ شیئر کیا ہے جس میں مالیاتی نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے سخت شرائط شامل ہیں۔ اایک جانب ایف بی آر کا ٹیکس وصولی ہدف کم کردیا گیا ہے جب کہ دوسری جانب اخراجات میں کٹوتی شامل کی گئی ہے تاکہ موجودہ مالی سال میں آئی ایم ایف کے عملے سے طے شدہ پرائمری سرپلس حاصل کیا جا سکے۔سرکاری ذرائع نے پیر کے روز دی نیوز سے گفتگو میں تصدیق کی۔پیٹرولیم مصنوعات پر فی لیٹر 70 روپے لیوی لگا کر زیادہ سے زیادہ محصولات حاصل کرنے اور اس رقم سے بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی تجویز دی گئی تھی جو پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک اور اختلافی نکتہ بن گئی۔آئی ایم ایف نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے لگیں تو حکومت عوام پر بوجھ نہ ڈالنے کی صورت میں گردشی قرضے کا سامنا کیسے کرے گی؟ کئی ماہرین معیشت کا کہنا ہے کہ اس قسم کی کراس سبسڈی ماضی میں کامیاب نہیں ہو سکی اور وہ آئی ایم ایف کے ردعمل کا انتظار کر رہے ہیں۔اسلام آباد نے توانائی کے شعبے پر بوجھ ڈالنے والے 2.4 کھرب روپے کے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے 6 سالہ منصوبہ پیش کیا۔آئی ایم ایف کی منظوری سے قرض میں جکڑی حکومت کو مالیاتی ریلیف ملا ہے کیونکہ یہ نیا قرضہ عوامی قرضے میں ظاہر نہیں کیا جائے گا۔حکام کے مطابق اس نئے قرضے کی واپسی کے لیے پاکستان بجلی کے بلوں پر فی یونٹ 3 روپے ڈیٹ سروسنگ سرچارج (DSS) لاگو رکھے گا جس سے سالانہ 300ارب روپے سے زائد آمدنی متوقع ہے۔حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی کیونکہ یہ مذاکرات نجی نوعیت کے تھے۔ دی نیوز کے رابطہ کرنے پر وزیر بجلی اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ ہمیں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ملا تاہم امید ہے کہ آئی ایم ایف نے بینکوں سے قرضہ لینے کی منظوری دے دی ہے۔لغاری نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آئی ایم ایف نے بینکوں سے قرض لینے کی منظوری دے دی ہے کیونکہ ہم نے جو مطالبہ کیا تھا اس میں کوئی اصولی خلاف ورزی نہیں ہوئی اور نہ ہی قرض سے جی ڈی پی کے تناسب یا کسی دوسرے پیرامیٹر پر کوئی اثر پڑا۔انہوں نے کہا کہ ڈیبٹ سروس سرچارج (DSS) میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اور جب بھی بینکوں کے ساتھ حتمی شکل دی جائے گی ٹرم شیٹ کے حصے کے طور پر جاری رہے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈی ایس ایس 3 روپے فی یونٹ سے نیچے رہے گا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر