اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پولیس کے مطابق نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکا ہوا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوشکی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ نوشکی دالبندین شاہراہ دھماکے کے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسری جانب ایم ایس میر گل خان نصیر ٹیچنگ اسپتال نوشکی کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
نوشکی دالبندین شاہراہ پربس کے قریب دھماکا، 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی



