اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق عدالت میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف کروایا گیا ہے جس کے بعد اب مقدمات اور درخواستیں آن لائن بھی جمع کرائی جا سکیں گی۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ 17 مارچ 2025 سے سپریم کورٹ میں ڈیجیٹل فائلنگ کا آغاز ہوگا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ای فائلنگ سے عدالتی نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔
سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، درخواستیں آن لائن جمع کرائی جا سکیں گی



