ذوالفقار بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ درست ہے میں سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتا ہوں اور اس کا آغاز میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید بھٹو گروپ سے کروں گا۔ انہوں نے کہا اس جماعت کی بنیاد میرے بابا نے رکھی تھی، وہ ابھی تک موجود ہے اور ہم اس کی قیادت کریں گے، مجھے اپنے ملک سے اور لوگوں سے بہت کچھ سیکھنا ہے کیونکہ مجھے نہیں لگتا کہ میں سب کچھ جانتا ہوں میں اس کے لیے تیاریاں کر رہا ہوں۔انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ میں متنازع نہروں کا معاملہ وہاں کے لوگوں کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، سندھ میں پانی نہیں ہوگا تو انسان اور جنگی آبی حیات زندہ نہیں رہ سکیں گی۔ ذوالفقار جونیئر نے اس صورتحال کو ثقافتی نسل کشی سے بھی تعبیر کیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت ابھی کانپ رہی ہے کیونکہ انہوں نے دیکھا ہے کہ کتنے لوگ احتجاج کر رہے ہیں جن میں سکول کے بچے اور خواتین بھی شامل ہیں اس لیے یہ بیانیہ تبدیل کررہے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر