اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کی قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں عدم شرکت کے معاملے پروزیراعظم سے وضاحت طلب کر لی ۔نئیر حسین بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی قومی سلامتی کمیٹی میں عدم شرکت سے ایک منفی پیغام گیا ہے۔وزیراعظم افغانستان کے معاملے پر کتنے سنجیدہ ہیں اس کا اندازہ انکی اجلاس سے لاتعلق رہنے سے لگایا جا سکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے اجلاس میں شرکت نہ کر کے یہ پیغام دیا کہ خارجہ اور داخلا پالیسی سے ان کا کوئی تعلق نہیں؟ ۔نئیر حسین بخاری کے استفسار کیا کہ کیا یہ سمجھا جائے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں متعلقہ لوگوں کو مدعو کیا گیا اور وزیراعظم خود کو غیر متعلقہ شخص سمجھ رہے ہیں؟ ۔وزیراعظم کے لئے قومی سلامتی کمیٹی سے زیادہ بھی کوئی اہم مصروفیات تھیں؟۔اپوزیشن جماعتوں نے اجلاس میں شرکت کرکے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا اور اپنا موقف رکھا۔پیپلزپارٹی نے ملکی معاملات پر کبھی سیاست نہیں کی بلکہ قومی سلامتی کے معاملات پر ہمیشہ ریاست کا ساتھ دیا ہے۔وزیراعظم خود اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر نفرتیں پیدا کرنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم کو قومی سلامتی کے معاملات پر کنٹینر کی سیاست زیب نہیں دیتی۔وزیراعظم بتائیں کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کی کیا وجوہات ہیں؟۔
پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کی قومی سلامتی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی میں عدم شرکت کے معاملے پروزیراعظم سے وضاحت طلب کر لی



