جو قوتیں پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں وہ متحد ہوکر تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں: بلاول

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پرزور مذمت کرتے ہیں لیکن پاکستان میں دہشت گردی کا مسئلہ نیا نہیں، ملک نے دہشت گردی کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا ہے، مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بیٹا تھا اس زمانے میں مجھے وزیراعظم کے گھر سے اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جب بچہ تھا تب سے یہ دہشت گردی دیکھتا ہوا آرہا ہوں، بے نظیر بھٹو دہشت گردی کی وجہ سے شہید ہوئیں۔ان کا کہنا تھا ہر دہشت گردی کا واقعہ پچھلے واقعے سے زیادہ خطرناک ہے، کے پی اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں، ہر طبقے نے دہشت گردی کے جنگ میں قربانیاں دی ہیں، اس ملک کا وزیر خارجہ رہا ہوں، جانتا ہوں کہ جو قوتیں پاکستان کو شکست دینا چاہتی ہیں وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی، سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں، جو قوتیں پاکستان کو شکست دینا چاہتی ہیں وہ تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں، جو قوتیں اس ملک کو غیرمستحکم کرنا چاہتی ہیں وہ متحد ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ بلوچستان ہوں یا وزیراعلیٰ کے پی، اگر انہیں ہماری مدد چاہیے تو ہمیں کرنی چاہیے، ہم سب کو مل کر دہشت گردی کے معاملے پر متحد ہونا چاہیے، اگر تمام سیاسی جماعتیں دہشت گردی کے معاملے پر متحد نہ ہوئیں جو آگ بلوچستان میں لگی ہوئی ہے وہ چاروں صوبوں اور ریجن میں پھیلے گی، ہمیں امید ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں مل کر یہ ٹارگٹ حاصل کرسکتی ہیں، نواز شریف نے نیشنل ایکشن پلان بنایا تھا، شہباز شریف بھی نیشنل ایکشن پلان ٹو بنا سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر