بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے، بھارت کا احتساب نہ ہوا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے: خالصہ رہنما

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین دہشتگرد حملے میں بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور را کے خلاف کارروائی کریں۔انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں بلکہ یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریےکا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت گرد کارروائیوں سے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے اور بیرون ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشتگردی میں ملوث ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے، را کی بےقابو کارروائیاں جنوبی ایشیا کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور ریاستی تشدد کی خطرناک عالمی مثالیں قائم کر رہی ہیں۔رہنما سکھ فار جسٹس گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بھارت کے انٹیلیجنس اپریٹس پر سفارتی اور سکیورٹی پابندیاں لگائی جائیں، دنیا اب بھارت کی خفیہ دہشتگرد کارروائیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی، بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو ان کا اگلا حملہ اور بھی زیادہ معصوم جانیں لےگا۔یاد رہے کہ منگل کے روز بلوچستان کے علاقے بولان میں کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے اس میں سوار سیکڑوں مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔سکیورٹی اداروں نے 2 روز تک جاری آپریشن کے بعد حملے میں ملوث تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جبکہ آپریشن کے دوران 21 مسافر اور 4 فوجی بھی شہید ہوئے۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز کے آپریشن کے دوران حملہ آور افغانستان میں اپنے آقاؤں سے بھی رابطے میں تھے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر