راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا، جہاں 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ 33 دہشت گردوں کو واصلِ جہنم کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس میں 440 افراد سوار تھے۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن میں ایس ایس جی، ایئرفورس اور پولیس نے حصہ لیا، پہلے مرحلے میں خود کش حملہ آور کو نشانہ بنایا گیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے کامیابی سے آپریشن مکمل کر لیا ہے، آپریشن سے پہلے 21 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ تمام دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی کو پاکستان کے شہریوں کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



