امریکا میں اسٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ٹیرف آج سے نافذ، یورپی یونین کا جوابی ٹیرف کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی ٹیرف کےجواب میں یورپی یونین نے بھی یکم اپریل سے 28ارب ڈالر سے زائد مالیت کی امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کرنےکا اعلان کردیا۔برطانوی وزیر تجارت نے بھی ٹیرف کے نفاذ پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ کاروباری مفادات کے لیے امریکا کے ساتھ رابطہ رکھیں گے، تاہم تمام آپشنز کھلےرکھیں گے اور قومی مفاد میں جواب دینے سے نہیں ہچکچائیں گے۔چین نے بھی امریکی اقدام کو عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتےہوئے کہا ہے کہ تجارتی اور ٹیرف کی جنگ میں کوئی فاتح نہیں، اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔جاپان اور آسٹریلیا نے بھی امریکی ٹیرف پر افسوس کا اظہار کیا ہے، جاپانی حکومت کا کہنا ہے کہ جاپان کو استثنیٰ نہ دیے جانےکے اقدام سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات پر اثرپڑےگا۔آسٹریلیا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امریکی اقدام سے مایوسی ہوئی، یہ اقدام دونوں قوموں کی پائیدار دوستی کے خلاف ہے تاہم جوابی ٹیرف عائد نہیں کریں گے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر