اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ(آج) ہفتہ تک ایل این جی کی 70فیصد فراہمی بحال ہوجائے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ(آج) ہفتہ تک ایل این جی کی 70 فیصد فراہمی بحال ہوجائے گی۔ وزیر توانائی نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ ڈرائی ڈاکنگ کے حوالے سے تازہ صورتحال یہ ہے کہ جہاز کی تبدیلی بدھ 30 جون کو کامیابی سے مکمل ہوگئی، 40 فیصد فراہمی شیڈول سے دو دن پہلے ہی حاصل ہو چکی ہے، اور ہمارا ہدف ہے کہ(آج) ہفتہ تک 70 فیصد فراہمی مکمل ہو جائے۔
آج ایل این جی کی 70فیصد فراہمی بحال ہوجائے گی، وزیر توانائی



