ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد شوگر کارٹیلز نے اوپن مارکیٹ میں قیمت میں اضافے کا بندوبست کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)تفصیلات کے مطابق شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کے خلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کے ردعمل میں شوگر کارٹیلز نے مبینہ طور پر اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں اضافے کا بندوبست کرچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر کارٹیل کے اس اقدام پر وزیر اعظم نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی ہے کہ اگر شوگر مل مالکان نے اپنا رویہ ٹھیک نہ کیا تو بیرون ملک سے خام چینی درآمد کرنے پر غور کیا جائے۔ وزیر اعظم شہباز شریف شوگر سیکٹر میں ٹیکس چوری کیخلاف ایف بی آر کے کریک ڈاون کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ حکام نے شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوری کیخلاف کریک ڈاون تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ سسٹم کے بعد شوگر سیکٹر میں ٹیکس وصولیوں میں 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری اور فروری 2025 میں شوگر سیکٹرسےٹیکس کی مد میں 24 ارب روپے جمع ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران ٹیکس کی مد میں 15 ارب روپے جمع ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر