نئی متوقع امریکی سفری پابندیوں میں پاکستان کا نام شامل نہ ہونے کی امید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اس سلسلے میں حتمی اعلان 13مارچ کو متوقع ہے جس میں12ممالک ممکنہ طور پر سفری پابندی کی زد میں رہیں گے جب کہ اس سلسلے میں امریکا میں پاکستانی سفارتی عملہ اور سرکردہ شخصیات پرامید ہیں۔ ایسے ہی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اس حوالے سے پاکستان کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کرنے میں بھارتی امریکن لابی انتہائی ملوث رہی ہے، اس کے ساتھ ہی پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کا گروپ بھی سازشیں کر رہا ہے۔ تاہم حال ہی میں امریکا کو مطلوب ایک خطرناک دہشتگرد کی پاکستان میں گرفتاری اور امریکا کو حوالگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستانی اسٹیبلشمنٹ میں کافی قربت دیکھنے میں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران پاکستانی اسٹیبلشمنٹ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان حالیہ رابطے میں سفری پابندیوں کی فہرست سب سے زیادہ زیر بحث رہی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں پر امریکی سفری پابندیوں کے حوالے سے نرمی کا فیصلہ متوقع ہےذرائع کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کے مطابق آئندہ پاکستان سے زچگی کیلئے امریکا پہنچنے والی پاکستانی خواتین کی امریکی ائیرپورٹس پر سخت جانچ پڑتال اور ایسے کیسز کی حوصلہ شکنی کی جائے گی، ورک اور اسٹوڈنٹ ویزوں کے حامل پاکستانیوں کی بھی امریکا میں سخت چھان بین کی جائے گی۔اس کے علاوہ پاکستان سے امریکا جانے والی ایئر لائنز کیلئے ممکنہ طور پر نئی سفری ایڈوائزری جاری کی جا سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر