پی ٹی آئی پشاور کے اجلاس میں کے پی حکومت کی کارکردگی پر اظہار عدم اطمینان، احتجاج کا عندیہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پی ٹی آئی کے چند روز قبل ضلعی سطح پر ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں تیسری بار پی ٹی آئی کی حکومت ہے لیکن پشاور اب بھی مسائل سے دوچار ہے، شہرکے مختلف حلقوں میں ترقیاتی کاموں کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیورج کا نظام تباہ ہے جس کے باعث بارشوں کے بعد شہر سیلاب کا منظر پیش کرتا ہے، واٹراینڈ سینٹیشن سروسزکی ناقص کارکردگی کی وجہ سے صفائی کا نظام درہم برہم ہے۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پشاور کے کئی علاقے پینے کے صاف پانی اور اسٹریٹ لائٹس سے محروم ہیں، پشاورکا ترقیاتی فنڈ دوسرے اضلاع میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اعلامیے میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ2009 میں تجویز کیا گیا تھا لیکن اب تک اس پر عمل درآمد نہ ہو سکا، مسائل کے حل پر فوری غور نہ کیا گیا تو احتجاج کا آپشن موجود ہے۔اس حوالے سے فوکل پرسن وزیراعلیٰ برائے پشاور میگا پراجیکٹس ارباب عاصم نے جیو نیوز گفتگو میں کہا کہ پشاور سمیت صوبے بھر میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے، اجلاس میں جو تجاویز سامنے آئی ہیں ان پرعمل درآمد ہوگا۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر