راولپنڈی، خاتون سے پرس چھینے والے ملزم کو 1 سال قید بامشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) راولپنڈی میں خاتون ٹیچر سے پرس چھین کر اس کو گلی میں گرانے والے ملزم کو 1 سال قید بامشقت اور 30 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی ہے۔ ملزم انیس اقبال کے خلاف کیس کی سماعت سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ سردار عمر حسن خان نے کی۔ ملزم نے دوران سماعت خاتون سے پرس چھیننے کا اعتراف کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو1 سال قید اور30 ہزار روپے جرمانے کا حکم دیا۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پرملزم کو مزید 2 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ ملزم نے گزشتہ ہفتے خاتون ٹیچر سے پرس چھینتے ہوئے اس کو گلی میں گرادیا تھا۔ ملزم کی پرس چھیننے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر تھانہ ریس کورس میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ سی پی او محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دوران گرفتاری ملزم نے پولیس پر فائر کرنے کی کوشش کی، اس دوران ملزم کو اپنے ہی پستول سے دائیں کلائی پر گولی لگ گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کی جانب سے چھینے گئے خاتون کے پرس میں 2 ہزار روپے نقدی، شناختی کارڈ اور دستاویزات تھیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر