پاکستان میں خواتین کی تعلیم چیلنج تھا جس سے نمٹنے کیلئے متعدد اقدامات کیے: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے اس دن کی مناسبت سے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معاشرے میں خواتین کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیغامات دیے دیا۔صدر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، خواتین کو تعلیم، معیشت اور قیادت میں آگے لانا پوری قوم کے فائدے میں ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ خواتین کو اب بھی تشدد اور امتیازی سلوک جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، خواتین کے تحفظ اور معاشی آزادی کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، کاروباری اور نجی شعبے میں خواتین کو محفوظ ماحول اور مساوی اجرت دی جائے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کلیدی اقدامات کیے ہیں، خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی عدالتیں اور ہیلپ لائنز قائم کی گئیں، پاکستان نے سیاست، عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اور دیگر سرکاری اداروں میں خواتین کی نمائندگی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ معاشی سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کے لیے پالیسیوں پر کام جاری ہے، آج کے دن ہر خاتون کو بااختیار بنانے کے عزم کا اعادہ کریں، پاکستان آئینی دفعات، بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق خواتین کے حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا خواتین کا عالمی دن پر پیغام
خواتین کے عالمی دن پر وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی تعلیم چیلنج تھا، خصوصاً جنوبی پنجاب میں خواتین کی تعلیم کا سنگین مسئلہ تھا، تعلیم کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متعدد اقدامات کیے۔انہوں نے کہا خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کررہی ہیں اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں خواتین کا کردار اہم رہا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ خواتین قوم کی معمار ہیں، کسی بھی معاشرے میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے، خواتین نے پاکستان کی ترقی میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا، فاطمہ جناح، شہید بینظیربھٹو، عاصمہ جہانگیر، ارفع کریم اور ملالہ یوسفزئی عزم وہمت کی مثال ہیں۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر