کوئٹہ( نیشنل ٹائمز) تھریڈ الرٹ وزارت داخلہ بلوچستان اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے عوام کو غیر متوقعہ صورتحال میں محتاط رہنے کا مشورہ دے دیا۔
اعلیٰ حکام کا ہنگامی اجلاس کوئٹہ شہر کی موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے موجودہ صورتحال کے باعث کوئٹہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ چند روز اپنے گھروں میں قیام کریں بہت ضرورت کے وقت احتیاط کیساتھ کام سے باہر نکلیں عوام دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔
تاہم موجودہ صورتحال کے باعث سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں اور کالجوں میں تعطیل کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے عوام اپنی حفاظت کا خاص خیال رکھیں۔
وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو شہر بھر میں فلیگ مارچ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے عوام کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی معاملات میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔




