اپنے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں گے تب ہی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی: وزیراعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی اور کاروباری برادری نے ان کی قیادت میں حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔اعلامیے کے مطابق کاروباری برادری و سرمایہ کاروں نے سازگار ماحول فراہم کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھاکہ مخلص اور دیانتدار کاروباری برادری ہمارا قیمتی اثاثہ ہے، آپ سب نے مشکل وقت میں بھی ملکی صنعتی و معاشی ترقی کےلیے اپنا سرمایہ ملک میں لگایا، آپ کی کاوشوں کی بدولت ملک کی معیشت کا پہیہ چلا، لوگوں کو روزگار ملا۔انہوں نے کہا کہ آپ کی مشاورت اور مفید آرا سے ملکی معیشت کو بہترکریں گے اور تمام شعبوں میں اصلاحات کا سفر جاری رکھیں گے، ملکی معیشت صحیح سمت کی طرف گامزن ہے، شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں خاطر خواہ کمی آ چکی ہے۔ان کا کہناتھاکہ کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کےلیے ساز گار ماحول فراہم کر رہے ہیں ، سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے، مشاورت کا مقصد ملک کی معیشت کی ترقی میں تیزی لانا ہے، ٹریڈ افسران کو تجارت و برآمدت کے فروغ کے حوالے سے واضح اہداف فراہم کیے جا چکےہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اپنے سرمایہ کار ملک میں سرمایہ کاری کریں گے تب ہی بیرونی سرمایہ کاری آئے گی، بیرونی سرمایہ کاری لانے کا اس کے سوا کوئی طریقہ نہیں، سرمایہ کاری کا سفر مقامی سرمایہ کاروں سے شروع ہوتا ہے، ہر ہفتے دو بار سرمایہ کاروں سے مل کر ان کی بات سنیں گے۔شرکا نے مختلف شعبوں کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں اور کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے ملکی آئی ٹی کی صنعت دنیا میں تیزی سے اپنا مقام بنا رہی ہے۔وزیرِ اعظم کی تمام متعلقہ وزارتوں کو کاروباری نمائندوں و اسٹیک ہولڈرز سےمشاورت کی ہدایت کی۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر