تربیلا اور منگلا ڈیم ڈیڈ لیول کے نزدیک پہنچ گئے، ارسا نے صوبوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے تربیلا اور منگلا ڈیم کے ڈیڈ لیول صورتحال سے صوبوں کو خبردار کر دیا۔ارسا نے اپنے مراسلے میں پانی تقسیم کا نیا ضابطہ جاری کر دیا اور کہاکہ ربیع سیزن کے باقی عرصے کیلئے پانی کی 30 سے 35 فیصد قلت کا خدشہ ہے، صوبائی محکمہ آبپاشی کو فوری اقدامات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئی۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بارش کے نہ ہونے تک صورتحال بہتر ہونے کا امکان نہیں، رواں ربیع سیزن میں پنجاب نے 20 فیصد پانی کی قلت برداشت کی، سندھ نے رواں ربیع سیزن میں 16 فیصد پانی کی قلت برداشت کی۔ارسا مراسلے کے مطابق سندھ کو 27ہزار کیوسک طلب کے مقابلے میں 25 ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، پنجاب کو40 ہزارکیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے اور طلب 45 ہزارکیوسک ہے۔ترجمان ارسا کا کہنا ہے کہ بارشیں نہ ہونے پر منگلا اورتربیلا تین چار روز میں ڈیڈ لیول پر جاسکتے ہیں۔واپڈا کے مطابق تربیلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ اور منگلا ڈیم کا ڈیڈلیول 1050فٹ ہے، تربیلا ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1409.50فٹ اور منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1088.45 فٹ ہے۔



  تازہ ترین   
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع
اسلام آباد ہائیکورٹ: ججز تعیناتی کی سمری منظور نہ ہونے پر صدر، وزیراعظم کو نوٹس
بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
امریکی سکیورٹی گارنٹی ناقابل اعتبار ہونے پر مکہ دفاعی معاہدہ ہوا: ایران
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی کے 4 حلقوں پر پولنگ
بلوچستان: فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے اہم سرغنہ سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
ایران جنگ کے مستقبل پر امریکی کابینہ اور مسلح افواج کے درمیان اختلافات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر