ویڈیو: لاہور ریلوے اسٹیشن پر خاتون ٹرین کے نیچے آنے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق خاتون مسافر چلتی ٹرین پر سوار ہونے کی کوشش کررہی تھی جس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ خاتون اور اس کی فیملی قراقرم ایکسپریس پر کراچی کےلیے سوار ہو رہی تھی کہ اسی دوران وہ پھسل گئی۔ترجمان نے کہا کہ پلیٹ فارم پر موجود ریلویز پولیس اہلکار نے حاضر دماغی کا استعمال کرتے ہوئے خاتون مسافر کو اپنی طرف کھینچا اور ان کی زندگی کو بچا لیا۔ترجمان کے مطابق ریلویز پولیس اہلکار نے ٹرین کو رکوا کر فیملی کو بحفاظت سوار کروایا جس پر مسافر خاتون اور اس کی فیملی نے پولیس اہلکار رفاقت کا شکریہ ادا کیا۔



  تازہ ترین   
ہر ملک نے آبادی کے ساتھ انتظامی یونٹس بڑھائے، نئے صوبوں سے خرچے کم ہوں گے: میاں عامر محمود
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ
ہم مضبوط پوزیشن میں ہیں، جنگ ختم کرنے کا وقت آ گیا: ایرانی صدر
امریکی پابندیاں دنیا کو دوبارہ نوآبادیاتی دور میں دھکیل سکتی ہیں: اسماعیل بقائی
امریکا اور امارات کا ملٹری آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر