مسئلہ بھارت افغانستان تعلقات سے نہیں، افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کرنے سے ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ بھارت افغانستان تعلقات سے نہیں، افغان سرزمین ہمارے خلاف استعمال کرنے سے ہے،افغانستان میں تاریخ رہی ہے کہ بندوق سے حکمرانی کا فیصلہ ہوتا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات نے کہا وزیراعظم عمران خان کا گزشتہ روزقومی سلامتی اجلاس میں آنے کا ارادہ تھا، اپوزیشن لیڈرنے اسپیکرآفس کو پیغام دیا تھا کہ وزیراعظم آئیں گے توہم بائیکاٹ کریں گے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہماری کوشش اوردعا ہے کہ افغانستان میں پرامن حکومت قائم ہو، افغانستان میں تاریخ رہی ہے کہ بندوق سے حکمرانی کا فیصلہ ہوتا ہے، افغانستان میں اگرجنگ کی صورتحال پیدا ہوتی ہے تواس کا ہم پرمنفی اثرہوتا ہے، طالبان کا حکومت میں آنا اتنا آسان نہیں، چاہتے ہیں حکومت اوران کے مذاکرات ہوں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال کرتا ہے توہمیں اعتراض ہوتا ہے، ہمارا مسئلہ بھارت افغانستان تعلقات سے نہیں، افغان سرزمین کوہمارے خلاف استعمال کرنے سے ہے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 سے 7 ہزاردہشت گرد افغانستان میں ہیں، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کو وہاں کون پیسے دے رہا ہے؟ لاہورجوہرٹاون دھماکے کے تانے بانے بھارت سے مل رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اس لیے ہورہی ہے کہ گزشتہ حکومت نے درآمدی فیول سے بجلی بنائی، امپورٹڈ فیولزمیں کمی کی وجہ سے سسٹم بیٹھ گیا، 3 سے 4 روزمیں لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان خطے میں پائیدار امن کیلئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا: وزیراعظم
امریکی فوج نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع کر دی: عرب میڈیا
ایرانی جہاز ہماری ناکہ بندی کے قریب بھی آئے تو تباہ کر دیں گے: ٹرمپ
روس ایران کے افزودہ یورینیم اپنے پاس رکھنے کے لیے تیار:کریملن
آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول، راستہ کھلا، سٹریٹجک شراکت داری جاری رکھیں گے: چین
ایران سے جنگ بندی برقرار، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی آج، تیل نہیں بیچ سکے گا: ٹرمپ
ٹرمپ دوبارہ جنگ نہیں کریں گے، اشتعال انگیز بیانات پسپائی کے عکاس ہیں: اکانومسٹ
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر